کوہاٹ ،بارش سے مکان کی چھت منہدم،بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق


کوہاٹ،لاہور:(مشرق نیوز،خبر نگار)کوہاٹ میںبارش سے مکان کی چھت منہدم،بچوں ،خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ،12زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی، ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف سپتالوں میں منتقل کردیا،ادھر اٹک میں دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا لاہور میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل گئے۔