لاہور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے نئے سپیل نے انٹری دےدی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ودیگر شہروں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محرو م رہے۔
،ادھر این ڈی ایم اے نے 5 اگست تک ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کاالرٹ جاری کر دیا،گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں وقفے قفے سے بارشوں ،بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،عوام ممکنہ طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں،سفر سے پہلے موسم کی تازہ ترین پیشگوئی اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں
مون سون کے نئے سپیل کی انٹری،موسم خوشگوار



















