اسلام آباد:(سٹاف رپورٹر) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے آزاد جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل تشدد نہیں، افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ناظم آزاد جموں و کشمیر احتشام الحسن، سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی مصعب روحان، ناظم اسلام آباد حاشر عباسی، ناظم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی عثمان صادق اور ناظم راولپنڈی آصف اعوان بھی موجود تھے۔
صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا پورے آزاد جموں و کشمیر کا بلیک آوٹ ،آمدورفت کو روکدیا گیا ،تشدد کی مذمت کرتے، نہتے کشمیری عوام کےساتھ کھڑے ہیں،احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے،جہلم و فیصل آباد میں ہونےوالے اقدامات آئین پاکستان سے غداری ہیں۔
آزاد کشمیر مسئلے کا حل تشدد نہیں افہام و تفہیم سے نکالاجائے، صاحبزادہ وسیم حیدر



















