راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنےوالا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنےوالا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مال روڈ پر حسین نامی شخص نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر پستول سے فائرنگ کی،اہلکار زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ میںحملہ آور ہلاک ہوگیا،قبضے سے پارٹی پرچم ، اسلحہ، گولیاں و اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن ،جماعت کی جملہ قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ہدایات پر عمل کرتا تھا۔