قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی عبدالواجد خود کوگریڈ 17 کا افسر ظاہر کرتا تھا،ڈی جی ایف آئی اے نے گرفتار کیا، عبدالواجد کے پاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا جعلی تقرر نامہ ،سپیکر کے جعلی دستخط بھی تھے۔