پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں 83 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر،انعامی فہرست جاری کر دی گئی ۔
پولیس نے مجموعی طور پر 28 کروڑ 58 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کرتے ہوئے کہامطلوب دہشتگردوں کی اطلاع، گرفتاری یا موثر معلومات فراہم کرنے والے افراد کو بھاری مالی انعام دیا جائے گا ،اطلاع دینے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
حکام کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 5 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ،فہرست میں ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی، درازندہ، درابن، پروآ و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگرد شامل ہیں،شہری دہشتگردوں ،فتنہ خوارج کی مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع دیں،عوامی تعاون دہشتگردی کے خاتمے کےلئے نہایت اہم ہے۔
کے پی میں 83 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر



















