مذاکرات سنجیدہ عمل، سب کو ذاتی انا سے نکل کر کچھ کرنا ہوگا:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد، پشاور (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ کسی بھی فورم پر مذاکرات کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں ہو رہی۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کو ویلکم کیا ہے، حکومت کیساتھ کسی بھی فورم پر مذاکرات کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں ہورہی، مذاکرات بڑا ہی سنجیدہ عمل ہے اس کے لیے کہیں بیٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کرکچھ کرنا ہوگا، سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے، محمود اچکزئی نے خود جاکروزیراعظم سے ہاتھ ملایا، مذاکرات ہماری خواہش ضرورہیں لیکن واضح کردوں ابھی تک کسی سطح کا رابطہ نہیں ہے، جب تک لوگ بانی کے ساتھ ہیں وہ مائنس نہیں ہوسکتے، اس معاملے کا کچھ حل نکالنا ہوگا۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ میں سیاسی رہنماو¿ں کو جیلوں میں ڈالنے کے بالکل خلاف ہوں، سیاست میں کارکردگی پر مقابلہ ہونا چاہیے نہ کہ جیلوں میں ڈالنے پر، ہماری یہ درخواست ہے کل بانی سے فیملی کو ملاقات کرنے دی جائے۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا صوبے کا بجٹ پاس کرنا آئینی ذمےداری تھی، وفاق کو پیسے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر نہیں دیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں بھی بند ہوں، ان مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام ارکانِ صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں، ناراض ارکان کے خدشات کو دور کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ناراض ارکان کی بیرسٹر گوہر اور جنید خان سے میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں، مذاکرات کا اختیار بانءپی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے۔