تہران:(مشرق نیوز)پاسداران انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے رہبر انقلاب خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دےدی۔
جنرل احمد واحدی نے اپنے بیان میں کہا خامنہ ای کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا، انصاف کی مکمل فراہمی و ذمے دار عناصر، خصوصاً بچوں کی قاتل امریکی فوج کو مناسب سزا دینا ضروری ہے،امریکہ و تمام دشمن جان لیں بزدلانہ قتل کے ذریعے مزاحمت کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے، شہدا کے خون کا بدلہ لینا ،ذمے داروں کو سزا دینا ایران کا حتمی، جائز اور ناقابل فراموش مطالبہ رہے گا۔
رہبر انقلاب خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے،ایران کا اعلان



















