اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کس کو کتنے تحائف ملے؟،کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون تک کا ریکارڈ جاری کردیا، وزیراعظم ،نائب وزیراعظم سمیت مختلف حکومتی شخصیات کو ملنے والے 21قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیئے گئے۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو روایتی چینی سکرول پینٹنگ،قیمتی قلم،مسجد نبوی کا ماڈل ،چینی سپیس سٹیشن کا ماڈل،کف لنک،ٹائی،شیلڈز ،گلدان تحفے میں ملے،اسحاق ڈار کو ملنے والے تحائف میں چینی گلدان،چمڑے کی بیلٹ،مصری مجسمہ، شکردان، کپ اور کف لنکس شامل ہیں، ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کوچارلس جورڈان برانڈ کی ڈائمنڈ کلیکشن قیمتی گھڑی تحفے میں ملی۔
کابینہ ڈویژن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تمام تحائف موصول ہوچکے، مالی قدر کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم ودیگرحکومتی شخصیات کو ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع



















