:( )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کو دھمکی دیدی۔
امریکی میڈیا فاکس نیوز کو انٹرویو دیتےہوئے ٹرمپ نے کہا اگر آبنائے ہرمز کھولنے کی کوششوں میں عمان آڑے آیا تو بری طرح بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جتنے ہتھیار اب تک امریکا نے استعمال کیے وہ نہ ہونے کے برابر تھے، امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔
امریکی صدر نے کہا اب ایران سفید جھنڈا لہرا کر سرنڈر کرنے کا اعلان کرے، ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے لیے جلدی نہیں، انتظامیہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے بیک چینل قائم کیا ۔
عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو زبردست بمباری کریں گے: ٹرمپ


















