راولپنڈی (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 49 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 12 شرپسند ،بلوچستان کے مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 37 دہشتگرد جہنم واصل کیے۔
قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ،دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد جہنم واصل



















