سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں: عدالت عظمیٰ

اسلام آباد:( ) سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ،عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی، نیب قانون کی شق 32 ، 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ۔

فیصلے میں قرار دیا گیا نیب کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔