افغانستان تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، سردار ایاز صادق


لاہور:(اپنے رپورٹر سے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے افغانستان تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ، بےگناہ شہریوں پر حملے کرنےوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا قوم متحد ، خوارج کےخلاف جنگ میں فتح یاب ہوں گے،پاکستان کا دنیا کے ہر ملک کےساتھ اچھا تعلق ہے، افغانستان سے بار بار کہا اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے،پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مسلط کی گئی تو پھر جواب دینا بھی آتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے این اے 120 کو سب سے زیادہ فنڈز دئیے ہیں،عام آدمی کی فلاح و ترقی ترجیح ہے، گلیوں و سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔