اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اعتراض ختم ،فیڈرل شریعت کورٹ کے رجسٹرار نے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
مفتی اسلم نے درخواست میں موقف اپنایا پنجاب چائلڈ میرج رسٹرین ایکٹ 2026 کی شق 2 ڈی اور 3آئین سے متصادم ، 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینا شریعت کے خلاف ہے، ریاست کو شریعت کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں ، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔
کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر



















