لاہور: ( نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے اگلے تین سال کے لیے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز کو رینل ٹرانسپلانٹیشن، سلیم میموریل ہسپتال لاہور کو رینل ٹرانسپلانٹیشن جبکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کو پینکریاس ٹرانسپلانٹیشن کیلئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کو لیور اور رینل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے بھی اگلے 6 ماہ کیلئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔تمام ہسپتالوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پی ہوٹا کی انسپکشن کے بعد اور ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات پر جاری کیا گیا۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی ا ستعدادِکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔ صحت کے نظام کی بہتری کیلئے تاریخی اور نمایاں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ذریعے ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب صحت کے نئے اور منفرد پروگرامز کے ذریعے عوام کو اربوں روپوں کے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر چکی ۔
صحت کے نظام کی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں،خواجہ سلمان رفیق


















