عوامی حقوق، آئین کی بالادستی، اسلامی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فضل الرحمن


قصور:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے پاکستان کو آزاد، خودمختار، اسلامی، جمہوری، خوشحال اور باوقار ریاست بنانا جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے،عوام کے آئینی، جمہوری، معاشی و سیاسی حقوق کے تحفظ، آئینی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قومی وحدت کےلئے جدوجہد جاری رکھےںگے۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاریاست شہریوں کے حقوق کا تحفظ ، شفاف انتخابات کو یقینی بنائے تو ملک سیاسی ومعاشی استحکام کی جانب بڑھ سکتا ہے، بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی انتہائی دشوار بنا دی،حکومت ریلیف فراہم کرے، عوام کے ووٹ کا احترام جمہوریت کی بنیاد ہے،عوام کے حق رائے دہی پر شبہات پیدا ہوں یا انتخابی عمل پر اعتماد مجروح ہو تو اثرات پورے سیاسی نظام پر مرتب ہوتے ہیں۔