ریاض:(مشرق نیوز)سعودی عرب نے کہاہے فضائی حملے عراقی عوام یا حکومت کیخلاف نہیں تھے، برادر ملک عراق کی حکومت اور عوام سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔
حکومتی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا فضائی حملے کے ذریعے مسلح ملیشیا گروپوں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ،ملیشیا گروپوں نے ملکی اہم شہری و اقتصادی ڈھانچے پر حملے کیے،جوابی حملے ملیشیا گروپوں کے عسکری گوداموں تک محدود تھے،مسلح ملیشیا گوداموں سے سعودی عرب کے اہم مقامات پٹرولیم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سعودی عہدیدار نے کہا سعودی عرب کا ردعمل کئی مہینوں سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بعد آیا، دہشتگرد ملیشیا عراق کے مفادات سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
فضائی حملے عراقی عوام یا حکومت کیخلاف نہیں تھے، سعودی عرب



















