اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سینٹ ،قومی اسمبلی اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اب دونوں ایوانوں کے اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد ہوں گے،اجلاسوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث ،متعدد اہم بلز قانون سازی کےلئے پیش کیے جائیں گے۔
سینٹ ،قومی اسمبلی اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد بلانے کا فیصلہ



















