کالعدم ایکشن کمیٹی کی شرپسندی، راولاکوٹ میں 4پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا


مظفرآباد:(مشرق نیوز)کالعدم ایکشن کمیٹی کی شرپسندی، راولاکوٹ میں 4پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں نے اہلکاروں کو گھر سے ڈیوٹی کےلئے راولاکوٹ جاتے ہوئے اغوا کیا، شاہد شفیق، صغیر، اشتیاق اور ذیشان اسحاق شامل ہیں۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا،شہریوں نے کہا ہڑتال کی کال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں اور انتشار پھیلانے کی ایک اور مذموم کوشش ہے،عوام جھوٹی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور کاروباری معاملات معمول کے مطابق چلائیں۔