ابوظہبی:(مشرق نیوز)مشرق وسطیٰ کیلئے متعدد یورپی ائیر لائنز کے فلائٹس آپریشن کی معطلی میں توسیع ،کینیڈا کی ائیرلائن نے دبئی کیلئے پروازیں 24 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔
نیدر لینڈز کی ایئرلائن نے بھی دبئی، ریاض اور دمام کےلئے پروازوں کی معطلی 23 اگست تک بڑھا دی،جرمن ائیرلائن کمپنی نے دبئی، ابوظہبی ،مشرق وسطیٰ کے کئی روٹس پر پروازیں معطل کردیں۔
اماراتی میڈیاکے مطابق سنگاپور کی ائیرلائن نے دبئی کےلئے پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کردیں، برطانوی ائیرلائن کی جانب سے دبئی، ابوظہبی و دیگر خلیجی روٹس پر مسافروں کو ری بکنگ ، ریفنڈ کی سہولت فراہم کردی گئی۔
مشرق وسطیٰ کیلئے متعدد یورپی ائیر لائنز کے فلائٹس آپریشن کی معطلی میں توسیع



















