اسلام آباد: (بیورورپورٹ)برطانوی میڈیا کے مطابق کویت بھی سعودی عرب کی طرح پاکستان سے عسکری و دفاعی معاہدے کا خواہشمند ہے۔
”رائٹرز “کے مطابق کویت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان موجود دفاعی تعاون جیسے ماڈل سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ،فوجی تربیت ،مشترکہ مشقیں، دفاعی مہارت ، تکنیکی تعاون، دفاعی سطح کے عسکری وفود کا تبادلہ اور دفاعی سلامتی کے امور پر قریبی رابطہ جیسے شعبوں میںتعاون زیر غور ہے، معاملہ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور تعاون بڑھانے کی خواہش کے تناظر میں سامنے آیا ۔
کویت بھی سعودی عرب کی طرح پاکستان سے عسکری و دفاعی معاہدے کا خواہشمند



















