پیپلز پارٹی کے الزامات ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم:(بیورورپورٹ)وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے پیپلز پارٹی کے الزامات آزاد کشمیر میں اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا نوازشریف کی جماعت کے پاس کارکردگی ہے،خالی ہاتھ والے الزام لگارہے ہیں،مہاجرین جموں وکشمیر کو اپنی نشستوں کے حق کےلئے شیر کے نشان پر مہر لگانا ہوگی۔