فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال مستقل طور پر بند

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال کو مستقل طور پر بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق فائر وال منصوبہ ناکام ہونے کے باعث قومی خزانے کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، فائر وال کے باعث انٹرنیٹ سست روی کا شکار ،لاکھوں فری لانسرز ،ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئیں۔