پشاور: (بیورورپورٹ) سی ٹی ڈی بنوں پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں کی تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کی جائے وقوعہ کی نشاندہی کےلئے جا رہی تھی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے زیر حراست دہشتگرد کمانڈر اسامہ عرف دانیال عرف باغی مارا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک کمانڈر نئی دہشتگرد تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان کا سرگرم رکن و ماسٹر مائنڈ تھا،جوابی فائرنگ میں دہشتگردوں کے ہلاک ساتھی کی شناخت کامیاب خان عرف اخلاص سکنہ کابل خیل شیواہ شمالی وزیرستان کے نام سے ہوئی۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا دہشتگرد کسی کے سگے نہیں، مفاد کی خاطر اپنے ساتھیوں پر بھی فائر کھول دیتے ہیں،خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
سی ٹی ڈی بنوں پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک



















