پشاور:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون کاتعلق وزیر ستان سے نکلا، فتنہ الخوارج شاہ ولی عرف طارق کوچی کی دست راست ہے،30بور پستول ، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا گیا۔
حملہ آور خاتون نے اعتراف کیا خارجی طارق کوچی سے تربیت لی، خودکش حملے کیلئے سامان و ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے،گرفتار خاتون کے موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطے ،خودکش حملے کیلئے رضامندی جیسی معلومات بھی ملیں۔
ڈی آئی خان تباہی سے بچ گیا،خاتون خودکش حملہ آور گرفتار



















