ن لیگ،پی پی نئے صوبے نہیں بننے دیں گی،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ ،پی پی کبھی نہیں ہونے دیں گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاآپ ملک میں 100 صوبے بھی بنائیں ہر طرف پی ٹی آئی ہی جیتے گی،محسن نقوی ،بلاول بھٹو سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، عوام کو بتایا جانا چاہیے سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کر گیاجب سے ملک نئے پاکستان سے پرانے پاکستان کی طرف گیا تباہی شروع ہو گئی،عوام کا نظام پر اعتماد اٹھ گیا، ایسا سمجھا جائے ملک میں ہر طرف آگ لگ رہی ہے،آئینی ترامیم کے بعد 90 مزید ججز کو تعینات کیا گیا ،پورے پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم سے قبل 98 ججز تھے، اتنے ججز تعینات کرکے پھر بھی آپ انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاسندھ ،پنجاب میں 2جماعتوں کا قبضہ،حکمرانوں کے پاس کسی بھی آئینی ترمیم کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ، بلاول سے اتفاق کرتا ہوں وزیراعظم فارم 47 کی پیداوار ہیں لیکن صرف وزیراعظم ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی فارم 47 کی پیداوار ہے۔