لاہور،گجرات :(وقائع نگار،بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ، دماغ میں گالی،خیبرپختونخوا میں لوگوں کو پتہ ہی نہیں ترقی کس چڑیا کا نام ہے،13سال سے کے پی میں ایک ہی حکومت ، ترقی نہیں بس کہتے ہیں شعور دے رہے ہیں،راستے بند کرنے سے پنجاب ، سندھ کو کوئی فرق نہیں پڑتا،پاک دھرتی کے ذرے ذرے کو سنبھال کررکھنا ہے ،دنگا فساد نہیں کرنا،املاک ، گرین بیلٹوں کو آگ نہیں لگانی ،وطن کی حفاظت کرنی ہے۔
گجرات میں ہونہار سکالر شپ و لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا راستے بند کرنے سے پنجاب ،سندھ کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اٹک پار کے پی میں بچوں کی زبان پر گالی ، ہاتھ میں ہتھیار تھما ئے جاتے ہیں، معصوم بچوںکے ذہنوں میں تشدد بھرا جاتا ،ادھر ہونہار ادھر انتشار ہے، کے پی میں انتشار ہونا میرے لیے قطعاً خوشی کی بات نہیں، پنجابی بعد میں ہوں پاکستانی پہلے ہوں، سیاست کو دشمنی میں بدلنا غلط ، بچوں سے کہتی ہوں کبھی ایسے نہیں کرنا،وقت گھوم کر واپس آتا ہے، سیاسی دشمن کو بھی بد دعا نہ دینا،والد اور والدہ کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا،والدہ کی وفات پر میرے والد کا مغموم چہرے کامذاق اڑاتے رہے،بیمار کی صحت یابی کےلئے دعا کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تقریب کے سپر ہیرو اور چیف گیسٹ میرے بیٹے ،بیٹیاں ہیں، بچوںکے چہرے خوشی سے چمک دمک رہے ، پنجاب لیڈ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ،ہونہار سکالر شپ ، لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب محض روایتی نہیں بلکہ جشن جو ماں بچے کی کامیابی پر مناتی ہے، یقین ہے بچے سبزہلالی پرچم کو گرنے نہیں دیں گے، بچوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر ساری تھکاوٹ اترجاتی ہے اب کوئی بچہ وسائل نہ ہونے کے باعث تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،100فیصد میرٹ پر سکالر شپ مل رہے ہیں، یونیورسٹی کالجز ،سب ٹیچرز کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا ذاتی طور پر بچوں سے کچھ نہیں چاہیے بس وطن سے محبت کا تقاضا کرتی ہوں، وطن کی محبت کو محسوس کر کے دیکھیںتو جذبات سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،پنجاب میں بچوں کے ہاتھ لیپ ٹاپ ،کے پی میں پٹرول بم ،ہتھیار تھمائے جاتے ہیں،ڈنڈا پکڑو، روزگار بند کردو، سکول بند کردو، نتیجے میں صوبہ بند قید خانہ آباد ہوجاتا ہے، پنجاب کے بچوں کے ہاتھ میں ہونہار سکالر شپ، لیپ ٹاپ ، پرواز کارڈ،سکول ،کالج آنے جانے کےلئے گرین بس بالکل فری ہے،کے پی میں معصوم لوگ پتھر کے زمانے میں ہیں، پتہ نہیں ترقی کیا ہے،حلف اٹھا کر کہتی ہوں نواز،،شہباز اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں جیل میں بند قیدی کا کھانا یا ٹی وی بند کریں،جھوٹ ، انتشار اور فتنے کو سیاست سے اٹھا کر باہر پھینک دیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کےلئے”مریم کو بتائیں“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا”مریم کو بتائیں“پروگرام کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد 24گھنٹے میں 10ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے،ہیلپ لائن 1000فنکشنل ہوگی،”مریم کو بتائیں“پروگرام میں شفافیت کےلئے لائیوٹریکنگ کا سسٹم نافذ، ڈیجیٹل ریکارڈ ،مانیٹرنگ بھی ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں لوگوں کو پتہ ہی نہیں ترقی کس چڑیا کا نام ہے،مریم نواز



















