فلوریڈا ،صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

فلوریڈا:(مشرق نیوز)امریکی سیکرٹ سروس نے فلوریڈا میں امریکی صدر ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ میں داخلے کی کوشش کرنےوالے شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پام بیچ کاونٹی کے شیرف رک بریڈشا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاسیکرٹ سروس اہلکاروں اور ڈپٹی شیرف نے مشتبہ شخص کو رو ک کرہتھیار ،فیول کین زمین پر رکھنے کا حکم دیا،مشتبہ شخص نے پٹرول کین تو نیچے رکھ دیا تاہم شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھا لیا، اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا،کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔