حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

لندن (مشرق نیوز) پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لائسیسٹرشائر کے خلاف میچ میں حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس دوران انہوں نے بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 243 میچز میں انجام دیا اور افغان اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ راشد خان نے 350 وکٹوں کا ہندسہ 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔

اس نئی کامیابی کے بعد کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔