لاہور: (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضر 6اہلکاروں کو معطل کردیا، اہلکارشوگرپیداوار کی موثر،شفاف اوربلا تعطل نگرانی یقینی بنانے کیلئے تعینات کیے گئے تھے ۔
حکام ایف بی آر نے کہااہلکاروں کی غیرحاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہورکی مانیٹرنگ کے دوران ہوا،غفلت برتنے پر اہلکاروں کوفوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے،،ایف بی آرتمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط،دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیاربرقرار رکھنے کےلئے پرعزم ہے،فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضر6 ایف بی آراہلکار معطل



















