ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دےدی


اسلام آباد،واشنگٹن: (بیورورپورٹ) ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دےدی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب نے امریکہ سے آن لائن اجلاس کی صدارت کی،وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم کئے جائیں گے،رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رمضان کے پہلے ہفتے تقسیم کی جائے گی،ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔