اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ، 82 ہزار روپے ماہانہ ہوگئی،حکومت نے سروے جاری کردیا۔
ہاﺅس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے مطابق 5 سال کے دوران شہریوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ہوا ،2019 سے 2025 تک گھریلو اخراجات 113 فیصد بڑھ گئے، ملک میں اوسطا ماہانہ آمدن 82 ہزار ،اخراجات 79 ہزار روپے ہیں،اخراجات میں سب سے زیادہ فرنشنگ، گھریلو آلات، ہیلتھ، فوڈز، گڈز اینڈ سروسز پر ریکارڈ کیے گئے، بڑھتی آبادی کے باعث ذاتی ملکیتی گھروں کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سروے کے مطابق 2018-19 میں 84 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر تھے ،موجودہ سروے میں 82 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر ہیں، کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر 10.5 فیصد ہوگئی،ملک بھر میں کلین فیول کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ ہوا ،5سال میں کلین فیول کا استعمال 35 سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگیا ،ہینڈ پمپ سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 24 سے کم ہو کر 22 فیصد ہوگئی ،نل سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد ہو چکی ،فلٹر کا پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ہاﺅس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے مطابق ملک میں 7 فیصد آبادی ابھی تک بیت الخلا (لیٹرین) جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے،ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن میں ٹک ٹاک سب سے آگے ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے 88 فیصد لوگ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنے والے 86 فیصد لوگ ہیں۔
پاکستانیوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ، 82 ہزار روپے ماہانہ



















