لاہور: (وقائع نگار)پی آئی ا ے نے لاہور سے لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور سے لندن پروازوں کا آغاز 6سال کے وقفے کے بعد کیا جا رہا ہے، پہلی پرواز پی کے 757، 30مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی،لاہور سے لندن جانے والی پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ کے ٹرمینل 4پر لینڈ کریں گی، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کےلئے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7ہو جائےگی۔
پی آئی اے کا لاہور سے لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان



















