لاہور:(نعیم جاوید )آٹے کی اڑان،قیمتوں میں اضافہ،10،20کلو کاتھیلا مارکیٹ سے غائب،غریبوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔
ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہاسرکاری گندم کا اجرا نہ ہونے سے آٹے کی قلت ،جنوبی ،سینٹرل پنجاب میں بحرانی کیفیت بڑھ گئی،سرکاری گندم کا اجرا لاہور تک محدود ،10،20کلو کاتھیلادستیاب نہیں، فلور ملز نے گندم مہنگی ہونے پر پسائی روکتے ہوئے کہا 4600 روپے من گندم لے کر سستا آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔
گروپ لیڈر فلورملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا محکمہ جتنی گندم دے رہااتنا آٹا بازار میں بھجوا رہے ہیں،گندم کی قلت ،مہنگی بھی ہوگئی ، 2025کی نسبت رواں سال گند م کا اجرا انتہائی کم ہے، آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے اور مزید بڑھے گی۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق صوبے میں گندم 8 لاکھ میٹرک ٹن موجود ہے، قلت نہیں، پنجاب میں آٹے کا ایک ہی ریٹ ہے،10 کلو آٹے کا تھیلا 905 ،20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہے، پنجاب میں آٹے کی قیمت نہیں بڑھی نہ ہی بڑھنے دیں گے۔
آٹے کی اڑان،قیمتوں میں اضافہ،10،20کلو کاتھیلا مارکیٹ سے غائب



















