پاکستان امارات کا3ارب ڈالر قرض سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاایرانی ہم منصب سے رابطہ،سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ میں حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال خطے و عالمی سطح پر جاری اہم پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، ایرانی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے اصولی موقف وحمایت پرشکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکومتی و کاروباری رہنما جاسم بو عطابہ الزعابی سے ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں نے تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد و تعاون کو دوطرفہ شراکت داری کی مضبوط بنیاد قرار دیا اورپاک یو اے ای تجارت و اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا۔

جاسم بو عطابہ الزعابی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، موجودہ مسائل کے حل و مشترکہ اہداف کے حصول کےلئے مکمل تعاون ،عزم کا اعادہ کیا،زیر التوا معاملات کے جلد حل ،تجارت، سرمایہ کاری و مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت جاری ،پاکستان رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے،اماراتی حکام ایک ارب ڈالر رول اوور کےلئے پہلے ہی رابطے میں تھے،یو اے ای ایک ارب ڈالر کے بدلے پاکستانی کمپنی کے کچھ شیئرز حاصل کرے گا،واجب الادا رقم ختم ہو جائےگی۔