لاہور:(کامرس رپورٹر)ڈیزل مہنگا ہونے کے آفٹرشاکس،ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کردیا،ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت بڑھتے ہی مسافر بسوں کے کرائے50سے150روپے تک بڑھادئیے۔
مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،اشیا کی قیمتیں مزید بلند سطح پر جائیں گی،ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکے ریلیف دیا جائے۔
ڈیزل مہنگا ہونے کے آفٹرشاکس،ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ



















