کوئی خود چل کر گھر آجائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں،نقوی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے ورلڈکپ میں مسئلہ بنگلہ دیش ،آئی سی سی کے درمیان ، برادر ملک کی حمایت کےلئے وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا محسن نقوی نے کہا دھمکیوں سے میں ڈرتا ہوں نہ حکومت،فیلڈ مارشل کو تو آپ جانتے ہی ہیں،ہمیشہ مہمان کی عزت کرنا سیکھا ،کوئی خود چل کر گھر آجائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا انتہائی ہائی لیول پر اپروچ کی گئی ، بہت سے دوست ممالک نے رابطہ کیا ،اپنا نقطہ نظر بتادیا،بنگلہ دیش کے موقف کی کھل کر حمایت کی گئی،پاکستان کرکٹ میں شفافیت اور برابری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔