برسلز :(مشرق نیوز)آبنائے ہرمز کشیدگی،یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے پاسداران انقلاب یونٹ ،نیوی کی ہرمزگان کمان، 2ایرانی شخصیات پر پابندیاں آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت لگائیں،ایران کے تیل و گیس شعبے سے وابستہ بعض افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔
یورپی یونین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محدود کرنے کی کوشش سے عالمی تجارت و توانائی کی ترسیل میں خلل آیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی،یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں


















