وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے انتظامات کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حج 2027 کے انتظامات کی تیاری شروع ،وزارت مذہبی امور نے لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دےدیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 2027 کی رجسٹریشن کےلئے کارآمد پاکستانی پاسپورٹ اورمیعاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے، خواہشمند عازمین جلد از جلد پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں، رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہوگا۔