امن معاہدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بدولت ممکن ہوا،اسحاق ڈار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان ایران پر پہلے ہی گھنٹے حملے کی مذمت کرنےوالا واحدمسلمان ملک ،امن معاہدہ فیلڈ مارشل کی بدولت ممکن ہوا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دونوں پارٹیز کو انگیج کیا ،کوششوں کی بدولت ہی امن معاہدہ ممکن ہوسکا،سپیکر، وزیر خزانہ، پارلیمان کو بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صوبوں کی تعریف نہ کرنادرست نہیں ہوگا، صوبوں نے خصوصی مقاصد کےلئے وفاق کو ایک ہزار 35 ارب دینے کا فیصلہ کیا ،رقم خصوصی معاملات پر خرچ کی جائے گی۔