ملک کو دوبارہ معاشی طاقت بنانے کیلئے محنت کررہے ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے حکومت ملک کو دوبارہ معاشی قوت بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو امریکہ اورایران کے درمیان کشیدگی کے دوران عزت بخشی اورثالثی کا اہم کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزارت خارجہ کی ٹیم نے سفارتی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان نے 47 سال بعد دو ممالک کو ایک میز پر بٹھانے میں معاونت کی اورتاریخ گواہ رہے گی کہ امن کی جانب ابتدائی پیشرفت اسلام آباد میں ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملک کودوبارہ معاشی قوت بنانے کے لیےدن رات محنت کر رہی ہے، 2017 میں پاکستان دنیاکی 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا،تاہم بعد کے برسوں میں معاشی چیلنجز بڑھے، موجودہ حکومت نے استحکام کی بنیاد رکھ دی ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

ہرملک کی آزادی اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے،تاہم پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔