اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ہائیکورٹ نے موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی صورت میں 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے کانوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس ارباب طاہر نے2صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے این ایچ اے کو آئندہ حکم تک اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روکدیا،عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 3اگست تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کانوٹیفکیشن معطل


















