ریاض:(مشرق نیوز)سعودی عرب میں کرپشن کےخلاف بڑا ایکشن،مختلف وزارتوں کے 130 افسر وں،ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔
سرکاری وزارتوں کے نگران و اینٹی کرپشن ادارے نزاہہ کی رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد پر اختیارات کے ناجائز استعمال، رشوت اور مالی خرد برد کے الزامات ہیں،تفتیشی ٹیموں نے مختلف وزارتوں کے 1585 خفیہ و اعلانیہ دورے کیے ،383 مشتبہ سرکاری اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی، شواہد ملنے پر قانون فوجداری کے تحت 130 افراد کو باقاعدہ حراست میں لیا ،بعض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا،زیر تفتیش افراد کوقانونی کارروائی اور ٹرائل کےلئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ۔
نزاہہ کی رپورٹ میں کہاگیاحراست میں لیے گئے ملازمین میں وزارت داخلہ، دفاع، صحت، بلدیات و ہاوسنگ اور اسلامی امور کے افراد شامل ہیں۔
سعودیہ میں کرپشن کےخلاف بڑا ایکشن،130 افسر وملازمین گرفتار


















