لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی ایک ساتھ آگے ،وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز ہو چکی ،پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 52شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، مون سون سے قبل واٹر اینڈ سیوریج منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی مون سون کے آغاز سے قبل کوئی بھی گڑھا کھلا نہ چھوڑا جائے اور تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں،ترقیاتی منصوبوں کے دوران شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے سیفٹی میئرز پر خصوصی عملدرآمد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز خود پنجاب ڈویلپمنٹ پلان اور بیوٹیفکیشن پروجیکٹس کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہی ہیں تاکہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیے جا سکیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعلیٰ کا واضح ویژن ہے پنجاب کے ہر شہر کو لاہور طرز پر جدید سہولیات، معیاری انفراسٹرکچر ،خوبصورت شہری ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک یکساں طور پر پہنچ سکیں۔
ترقی، خوشحالی ،خوبصورتی ایک ساتھ آگے،ثمرات ہر شہر ی تک پہنچیں گے،عظمیٰ بخاری



















