بلوچستان میں آپریشن شعبان تیز،مزید 7خوارج جہنم واصل

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشن شعبان تیز،سکیورٹی فورسز نے مزید 7خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں فضائی و زمینی کارروائیاں کیں،ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 71 تک جاپہنچی۔

5 جولائی سے اب تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 دہشتگرد مارے جا چکے ،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا ،فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کےلئے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھیں گی۔