بغیر دھکا کوئی چیز نہیں چلتی، سیاستدانوں ،انتظامیہ کو ملکر کام کرنا ہو گا،خواجہ آصف


سیالکوٹ: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان میں بغیر دھکا کوئی چیز نہیں چلتی، سیاستدانوں ،انتظامیہ کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہارنگ روڈ کے پہلے مرحلے پرکام جلد شروع ہوگا ،کھاریاں سے راولپنڈی موٹروے منصوبہ عملی مرحلے میں داخل ،شہر میں انقلابی تبدیلی اور سیالکوٹ کی معاشی اہمیت مزید بڑھے گی،علاقے کی تقدیر بدلنے کا عمل شروع ،مختلف ترقیاتی منصوبوں سے شہر کی متعدد یونین کونسلیں براہ راست مستفید ہوں گی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی دباو کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو موخر نہیں کیا، اہل سیالکوٹ شکر گزار ہیں۔

وزیر دفاع نے وفاقی حکومت ، وزیراعظم کا بھی موٹروے منصوبے کی منظوری و پیشرفت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہامنصوبوں سے شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، کھاریاںراولپنڈی موٹروے منصوبے کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی میں عسکری قیادت نے بھی اہم کردار ادا کیا،منصوبہ نہ صرف خطے کی معاشی ترقی بلکہ قومی دفاع کےلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔