گلگت کی 12 رکنی کابینہ تشکیل، آئی پی پی کے 4 وزرا شامل


گلگت:(مشرق نیوز)گلگت کی 12 رکنی کابینہ تشکیل،گورنر مہدی شاہ نے وزیراعلیٰ امجد حسین کی سفارش پر سمری منظور کرلی،پیپلزپارٹی 8 اور استحکام پاکستان پارٹی کے 4 وزرا شامل ہیں،12 رکنی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کابینہ میں بلتستان ، گلگت 5 ، دیامر ڈویژن سے 2 وزرا شامل کیے گئے،پیپلزپارٹی کے علی اختر، اقبال حسن، ناصر علی خان، سید جلال، نسیم ،سید توقیر مہدی ،نیک نام کریم اور ذوالفقار مراد کابینہ کاحصہ ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے دلپذیر ،امان علی، اسد شفیق اور انور علی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔