واشنگٹن :(بیورورپورٹ) لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے اسرائیلی انخلا کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں،لبنانی فوج پورے ملک پر عملداری قائم کرے اور تعمیر نو کا عمل مکمل طور پر ریاست کی نگرانی میں انجام دیا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوزف عون نے کہا لبنان کا ماڈل نہ صرف خود لبنان بلکہ پورے خطے کےلئے اہمیت رکھتا ہے، عالمی برادری واقعی حزب اللہ کے ہتھیاروں کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے جنوبی لبنان سے اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے،بنیادی اقدامات کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوئی بھی کوشش عملی طور پر کامیاب نہیں ہو سکتی۔
اسرائیلی انخلا کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں، لبنانی صدر



















