اسلام آباد: (بیورورپورٹ)انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے حج پالیسی 2027 تا 2030 متعارف کرادی گئی۔
پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ 4 سالہ حج رجسٹریشن، ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ، متعدد پیکیجز، نجی شعبے کے کردار میں مرحلہ وار اضافہ اور مکمل ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انتظامات چلائے جائیں گے،مقصد شفافیت، بہتر منصوبہ بندی، اخراجات میں کمی اور عازمین حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے،پالیسی کے مطابق 2027 سے 2030 تک سرکاری و نجی حج سکیموں کا کوٹہ بالترتیب 60 اور 40 فیصد برقرار رکھا جائے گا تاہم وفاقی کابینہ ضرورت کے مطابق تناسب میں ردوبدل کر سکے گی۔
پہلی مرتبہ عازمین حج کو 4 سالہ رجسٹریشن کی سہولت دی جائےگی، اپنی پسند کے سال کےلئے پیشگی رجسٹریشن کرا سکیں گے، مقصد کےلئے اندازاً حج اخراجات کا 10 فیصد جمع کرانا ہوگا، انتخاب مکمل طور پر شفاف ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کے ذریعے پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر کیا جائےگا،حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز کردئیے گئے ،کمی بیشی ہوسکتی ہے، رقوم کی وصولی کا عمل جلد شروع ہوگا،نجی حج کمپنیوں کی رجسٹریشن و نگرانی کو کارکردگی اور مقررہ معیار پر عملدرآمد سے مشروط کردیا گیا۔
انتظامات کو جدید بنانے کیلئے 4سالہ حج پالیسی متعارف



















