فوری معاہدے کی شرط پر بڑا حملہ منسوخ ،حملے روکنے کی درخواست نہیں کی گئی،تہران


تہران،واشنگٹن :(مشرق نیوز،بیورورپورٹ )ٹرمپ نے فوری معاہدے کی شرط پر ایران پر بڑا حملہ منسوخ کر دیا،ایران نے امریکی صدر کادعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاحملے روکنے کی درخواست نہیں کی گئی۔

امریکی صدر نے کہاایران وخطے کے دیگرممالک کی درخواست پر حملہ موخر کرنے کافیصلہ کیا ،معاہدہ طے نہ پایا توفوجی کارروائی ہوگی،اسرائیل نے بھی حملہ موخر کرنے پر اتفاق کر لیا ،امریکہ ایران کےخلاف کارروائی کےلئے مکمل طور پر تیار و مستعد ،ضرورت پڑنے پر کارروائی کا اختیار واشنگٹن کے پاس موجود ہے،مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل و مستقل طور پر کھولنا ،ایرانی جوہری پروگرام پر خدشات کا خاتمہ شامل ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے کہا صدر ٹرمپ کا بیان بے بنیاد ہے ،کوئی صداقت نہیں،حملے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی،امریکی صدر کادعویٰ نیاجھوٹ ہے،ملک کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہر وقت تیار ہیں،جارحیت کامناسب جواب دیا جائےگا۔